سپر اسٹار امیتابھ بچن کو لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ کیوں دیا گیا؟

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپر اسٹار امیتابھ بچن کو لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ منگیشکر خاندان نے لتا منگیشکر کی یاد میں 2022 میں لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ کا اجرا کیا تھا۔ لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ ہر سال ایسے فرد کو دیا جاتا ہے جس نے ملک، اس کے لوگوں اور معاشرے کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔

پہلام لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ وزیراعظم نریندر مودی کو دیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2023 میں یہ اعزاز لتا منگیشکر کی بہن آشا بھونسلے کو دیا گیا تھا۔

امیتابھ بچن کو یہ اعزاز لتا منگیشکر کے والد اور موسیقی کے لیجنڈ دینا ناتھ منگیشکر کے میموریل ڈے پر دیا گیا۔ امیتابھ بچن نے بتایا کہ ان کے والد اور معروف شاعر ہری ونش رائے بچن نے لتا منگیشکر کی آواز کا موازنہ ’شہد‘ سے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے یہ ایوارڈ ملا، میں نے خود کو کبھی اس قابل نہیں سمجھا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمن کو ماسٹر دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اے آر رحمان نے لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے کے کئی سپر ہٹ گانوں کی موسیقی ترتیب دے کر انہیں امر کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں