کیا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب گجر نالے میں گرگئے؟

بدھ 1 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کشتی کراچی کے گجر نالہ میں الٹ گئی۔ صارفین کے مطابق مرتضیٰ وہاب اپنے ساتھی افسران سمیت کشتی پر گجر نالہ کراچی کا معائنہ کر رہے تھے کہ ان کی کشتی الٹ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشتی پہلے بائیں جانب جھکی، جس پر سوار افراد نے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کی تاہم اس کے بعد کشتی پوری کی پوری الٹی گئی  اور تمام سوار اس میں غوطہ زن ہوگئے۔

سوشل میڈیا صارفین اس پر قسم ہا قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔ بعض لوگ ان کی کشتی کو ٹائی ٹینک قرار دے رہے ہیں تاہم بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ مرتضیٰ وہاب نہیں ہیں بلکہ یہ کوئی پرانا ویڈیو کلپ ہے جو انڈیا کا ہے۔

معروف تجزیہ کار امتیاز گل نے بھی اس پر پوسٹ کی۔ جس میں ان کا کہنا تھا ’مرتضیٰ وہاب اور ساتھی ٹائی ٹینک کے سفر پر۔اس سفر کا انجام بھی ایسے ہی ہوا جیسے پاکستان کے سفر کا۔ منصوبہ بندی کا فقدان ، احتیاط اور نتائج سے بے خبر کود پڑے ملیر دریا میں۔‘

مرتضیٰ وہاب نے بھی اس پر ایک ٹویٹ کی ہے۔

ان کا کہنا ہے’سوشل میڈیا پر میرے گجر نالہ میں گرنے کی مبینہ ویڈیو نہ تو گجر نالہ کی ہے اور نہ ہی میری۔ یہ بظاہر ہندوستان سے ہے۔ میں اپنی فیملی کے ساتھ پانی پوری، بن کباب اور ڈوسا سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا برا ہے۔‘

ایک صارف نے بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کا ایک لنک شیئر کیا جس سے ثابت کیا کہ یہ ویڈیو کلپ میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نہیں بلکہ بھارتی ریاست ’گوا‘ کے شہر ’پناجی‘ کے میئر ہیں۔ اور یہ واقعہ آٹھ برس پرانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں