مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب، نواز شریف کو صدر منتخب کیا جائے گا

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس 11 مئی بروز ہفتہ سہ پہر 3 بجے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل کی صدارت پارٹی صدر شہبازشریف کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں شہباز شریف بطور صدر استعفیٰ دیں گے جبکہ پارٹی قائد نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا۔

مفاہمت یا مزاحمت، اب ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثناء اللہ

گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم کے اجلاس کے بعد صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نواز شریف سے پارٹی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کردی ہے، نواز شریف دوبارہ پارٹی کی قیادت کریں گے اور وہ عدالتوں سے سرخرو ہوئے ہیں، ن لیگ پنجاب کے اجلاس کی تجاویز چین سے واپسی پر نوازشریف کو پیش کی جائیں گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو سازش کے تحت عہدے سے ہٹایا گیا تھا، مسلم لیگ (ن) پنجاب کی خواہش ہے کہ نواز شریف دوبارہ پارٹی کی صدارت کا منصب سنبھالیں اور اس مشکل وقت میں پارٹی کی قیادت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کا بیانیہ تبدیل نہیں ہوا، 2017 میں جبر ہوا تھا اور میاں نواز شریف کو پارٹی سے الگ کیا تھا جس کے بعد ہم نے پارٹی کے آئین میں قائد کا عہدہ بنایا تھا اور اب بھی وہی بیانیہ رہے گا جو نواز شریف دیں گے، چاہے وہ مفاہمت کا ہو یا مزاحمت کا ہو، پارٹی اُسی بیانیے پر چلے گی جس کی منظوری نواز شریف دیں گے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم وہی لیڈر شپ فراہم کریں گے جس کی عوام توقع کرتے ہیں، نواز شریف کی صدارت میں ہم اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں پر قابو پائیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ ان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلم لیگ(ن) پہلے سے بھی بڑھ کر مقبولیت اور اپنا مقام حاصل کرے گی۔ پارٹی نے شہباز اور مریم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، شہباز شریف کی ذمہ داریوں کی وجہ سے پنجاب کی قیادت نے نواز شریف کو صدر بنانے کی تجویز دی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید بتایا کہ شہباز شریف نے کوئی فیصلہ نواز شریف سے مشاورت کے بغیر نہیں کیا اور وہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ مریم نواز عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ پارٹی میں کوئی گروپ نہیں، میاں شہباز شریف کو میاں نواز شریف کی قیادت پر اتنا ہی یقین یا ان کی اتنی ہی وفاداری ہے جتنی میری یا میرے دائیں اور بائیں بیٹھے افراد کی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر نے کہا کہ وفاق میں جتنے بھی فیصلے ہوئے ہیں ان میں کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں جس کی شہباز شریف نے نواز شریف سے منظوری نہ لی ہو۔

یاد رہے کہ 2017 میں وزارت عظمیٰ سے نااہلی کے بعد سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت کیلئے بھی نااہل قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم