وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین سے ملاقات

اتوار 5 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زینگ جیان بینگ سے ملاقات۔ وزیر خارجہ نے چین کے بنیادی ترجیہات پر پاکستان کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون کے ذریعے باہمی پیداواری تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے بھی وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی گیمبیا میں او آئی سی سمٹ کے موقع پر سائیڈ لائن ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زینگ جیان بینگ سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون کے ذریعے باہمی پیداواری تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وائس چیئرمین کی جانب سے بھی پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور ترقی کے لیے چین کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی توثیق کی۔ اس کے علاوہ پاکستان کی پارلیمان  اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے درمیان گہرے تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سی پیک کے تمام منصوبوں کو مکمل کرنے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے اس تعاون کو مزید اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان نے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات اور دوستی کے مضبوط بندھن پر زور دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ