کراچی میں نقلی پستول سے واردات کی کوشش مہنگی پڑ گئی

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پولیس نے شہریوں کو نقلی پستول دِکھا کر لوٹنے کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق بلال کالونی پولیس نے نارتھ کراچی میں دوران گشت ڈی کا موڑ پر 3 مشتبہ موٹر سائیکل سوار کم عمر لڑکوں کی تلاشی لی، ملزمان کے قبضے سے ایک عدد نقلی پستول برامد ہوئی ہے۔

ملزمان کی شناخت حسن ولد اکبر علی راشد ولد عبدالرشید اور کاشان ولد قادر بخش کے نام سے ہوئی، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بتایا کہ وہ واردات کی نیت سے کھڑے تھے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

دوران گشت ایک اور کارروائی میں بلال کالونی پولیس نے بمقام اپنا لان سیکٹر فائیو ای نارتھ کراچی سے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم ارسلان ولد اقبال کو گرفتار کیا ہے، ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!