پاکستان سے براہ راست فلائٹ آپریشن کا آغاز، مزید 720 عازمین حج جدہ پہنچ گئے

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سے براہ راست جدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت جمعہ کو کراچی اور اسلام آباد سے 2 پروازیں 720 پاکستانی عازمین حج کو لے کر جدہ پہنچ گئی جہاں عازمین کرام کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

جمعہ کو کراچی اور اسلام آباد سے 2 پروازوں کے ذریعے 720 پاکستانی عازمین کرام جدہ پہنچے تو ایئرپورٹ پر پاکستان حج مشن کے سربراہ عبدالوہاب سومرو، قونصل جنرل خالد مجید، وزارت مذہبی امور اور سعودی حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال  کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلائٹ آپریشن کے پہلے مرحلے میں پاکستان سے 23 مئی تک کل 34,316 پاکستانی عازمین کرام مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

24 مئی سے 9 جون تک 114 پروازوں کے ذریعے مزید 34,422 پاکستانی عازمین کرام کو جدہ پہنچایا جائے گا۔ 720 پاکستانی عازمین کرام مکہ روٹ اقدام کے تحت سعودی ایئر لائن کی پروازوں کے ذریعے اسلام آباد اور کراچی سے روانہ ہوئے اور سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے۔

تفصیل کے مطابق پہلی پروازSV-3705، جس میں 370 مسافر سوار تھے، صبح 5 بجے (مقامی وقت) پر پہنچی اور دوسری پرواز  SV-3727 صبح 6:10 پر 350 عازمین حج کو لے کر پہنچی۔

مکہ روٹ کے اقدام کے تحت مسافر امیگریشن کاؤنٹرز پر لمبی قطاروں سے گریز کرتے ہوئے مختصر وقت میں جدید بسوں کے ذریعے اپنے ہوٹلوں کے لیے روانہ ہوئے اور ان کا سامان پورٹرز کمپنی کے ذریعے ان کی رہائش گاہوں پر منتقل کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم