اسلام آباد کی ٹریل 5 پر لاپتا نوجوان کی لاش مل گئی

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کی ہائیکنگ ٹریل 5 پر گزشتہ 2 روز سے لاپتا طالب علم کی لاش مل گئی ہے۔

لاپتا نوجوان کی لاش طویل سرچ آپریشن کے بعد مارگلہ ٹریل پر ایک خطرناک کھائی سے ملی۔ ایس پی سٹی اور سرچ ٹیم نوجوان کے لواحقین کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں جبکہ نوجوان کی لاش کو کھائی سے نکالنے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق، بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان راستہ بھٹک گیا تھا اور پاؤں پھسلنے سے کھائی میں گرگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا تاکہ تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز اسلام آباد کی  ہائیکنگ ٹریل 5 پر ایک نوجوان لاپتا ہوگیا تھا جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق لڑکے کے ماموں نے لاش کی شناخت کی، جس کے ساتھ بیگ بھی تھا جس میں موبائل اور دیگر اشیا موجود تھیں۔ سرچ آپریشن میں کوئیک ریسپانس ٹیم، مارگلہ فٹ پٹرول اور ڈرون کیمروں اور سیف سٹی کیمروں کی مدد لی گئی۔

پولیس نے تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے مختلف افراد سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے جبکہ کیس کے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں