گولڈن پیک سے جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی، دوسرے کی تلاش جاری

ہفتہ 15 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بدھ 12 جون کے روز 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی جسے گولڈن پیک بھی کہا جاتا ہے کو سر کرنے کی کوشش میں 2 جاپانی کوہ پیما لاپتا ہو گئے تھے، جن کی تلاش جاری تھی۔

ہفتہ 15 جون کے روز ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک کوہ پیما کی لاش ملی ہے۔ جاپانی کوہ پیماؤں میں سے ایک کی لاش کو چوٹی پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ دوسرے کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے کوہ پیما کی شناخت کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم پورٹرز نے تصدیق کی ہے کہ وہ لاپتا ہونے والوں میں سے ایک ہے، وہ کیمپ 3 سے 300 میٹر نیچے گر گئے تھے۔

لاپتا ہونے والے جاپانی کوہ پیما، فائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر شگر نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں جاپانی سفارت خانے اور ٹور آپریٹنگ کمپنی سے رابطے میں ہیں۔  جاپانی سفارت خانہ کوہ پیماؤں کے اہل خانہ سے بھی رابطے میں ہے، لواحقین اور سفارت خانہ فیصلہ کریں گے کہ میت کو جاپان واپس بھیجنا ہے یا اسے پاکستان میں سپرد خاک کرنا ہے۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے جمعرات کو کوہ پیماؤں کے ممکنہ مقام کا پتا لگایا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سرچ ٹیم، جس میں پاک فوج کے 2 ہیلی کاپٹر اور اونچائی پر چڑھنے والے کوہ پیماؤں اور ماہرین کا عملہ شامل ہے، لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے مشکل موسمی حالات میں انتھک محنت کر رہی ہے۔ لاش کیمپ 3 سے 300 میٹر نیچے ملی ہے۔ سرچ ٹیم دوسرے کوہ پیما کی تلاش میں سرگرم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں