سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کے لیے ویزا کی شرائط آسان کردیں

بدھ 3 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کے لیے وزٹ ویزا کی شرائط میں نرمی کردی ہے۔ نئی شرائط کے تحت اب پاکستانی سیاح سعودی وزٹ ویزا کے حصول کے لیے 750امریکی ڈالر ماہانہ کریڈٹ یا اس کے مساوی رقم والی بینک اسٹیٹمنٹ جمع کراسکتے ہیں۔

2023میں گزشتہ سال کے مقابلے 43فیصد سے زائد پاکستانی سیاحوں نے سعودی عرب کا وزٹ کیا اور 2024میں 27لاکھ پاکستانی سیاحوں کی سعودی عرب آمد متوقع ہے۔ سیاحوں کی اس بڑھتی ہوئی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملتان میں 6تشہیری دفاتر قائم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانیہ نے مسلم ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کردیا

تشہیر کے دفاترمیں صارف دوست اور بہترین خدمات پیش کی جاتی ہیں جن میں ویزا درخواست کی رہنمائی، بائیومیٹرک اندارج، اسٹیٹس ٹریکنگ اور پاسپورٹ کی ڈیلوری شامل ہیں۔ طویل انتظار سے بچنے کے لیے مسافر اپنے دورے سے پہلے تشہیر کی ویب سائٹ پراپوائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ٹرانزیٹ ویزابھی متعارف کرایا ہے جو سعودی ایئر لائن اور فلائی ناس کے ذریعے سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے دستیاب ہے۔ اس ویزا کے ذریعے سیاح 96گھنٹے تک سعودی عرب کا دورہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آن ارائیول ویزا ان مسافروں کے لیے دستیاب ہے جن کے پاس برطانیہ، امریکا اور شینگن ویزا ہو۔

سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستانی مسافروں کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا بھی متعارف کرایا ہے۔ اس ویزا کے تحت مسافر ایک سال کی مدّت میں سعودی عرب کے متعدد دوروں کے دوران ملک کے مختلف شہروں کی ثقافت اور قدرتی عجائبات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلبہ کے لیے سعودی عرب کی 25 یونیورسٹیوں میں 700 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کے مواقع

ایک سال کے ملٹی پل ویزا کے حامل پاکستانی مسافر عمرہ بھی کرسکتے ہیں۔ یہ اقدام مقدس مقامات کے روحانی سفر اور باہمی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

ویزا کو آسان بنانے کے اقدام سے پاکستانی شہریوں کو نہ صرف اپنے دوست احباب اور اہلِ خانہ سے ملنے اور عمرہ ادا کرنے کی ترغیب ملے گی بلکہ انہیں ریاض کے متحرک شہر کے منظر، جدّہ کے ثقافتی ورثے، بحیرہ احمر کے پوشیدہ خزانوں سے لے کر العلا کے قدیم عجائبات جیسے مقامات تک سعودی عرب کی سیر کرنے کی بھی ترغیب ملے گی۔

 سعودی عرب سیاحوں کے لیے سارا سال کی بہترین منزل ہے جہاں سیاح گرمیوں میں ٹھنڈے اور سردیوں میں متحرک موسم سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

ویزا درخواستوں کے بارے میں مزید معلومات visa.mofa.gov.sa  اور vc.tasheer.com سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ سیاحت کے لیے مختلف آفرز اور سفری گائیڈ لائنز کے بارے میں جاننے کے لیے www.visitsaudi.com پر لاگ آن کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے