ویمن ایشیا کپ: سری لنکن ویمنز نے بھارت کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اتوار 28 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویمن ایشیا کپ 2024 کے فائنل میں سری لنکا نے دفاعی چیمپیئن بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ویمن ایشیا کپ کا فائنل دمبولا میں کھیلا گیا جہاں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 165 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں ویمن ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

بھارتی بیٹر سمرتی مندھنا نے 60 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، اس کے علاوہ ریچا گھوش 30 اور جمیماہ روڈریگز نے 29 رنز بنائے۔

جواب میں میزبان سری لنکا نے 166 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا اور ان کی صرف 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئیں۔

سری لنکا کی جانب سے ہرشیتھا سماراوکراما 69 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جبکہ کاویشا دلہاری نے 30 رنز اسکور کیے۔

یاد رہے کہ سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ ایشین ویمنز کپ ٹائٹل جیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

اس کے علاوہ یہ بھی یاد رہے کہ بھارتی ویمنز 7 بار ٹائٹل جیت چکی ہیں، جبکہ ایک مرتبہ بنگلہ دیش کی ٹیم چیمپیئن بننے میں کامیاب رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز