وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے کی کمی کی ہے، جبکہ ڈیزل 10 روپے 86 پیسے سستا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پیٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں دستیاب رہیں گی، اوگرا کا مشترکہ اعلامیہ جاری

اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل 5 روپے 72 پیسے سستا کیا گیا ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے  فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول 269.43 روپے، جبکہ ڈیزل 272.77 فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی ہے، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں مختلف کمپنیاں پیٹرولیم و گیس کی تلاش کے لیے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 جولائی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طویل فضائی سفر کے بعد ’جیٹ لیگ‘ جسم پر کیا اثرات ڈالتا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

پیٹرولیم مصنوعات سستی، حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، آبنائے ہرمز جلد کھل جائےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

بیرسٹر عقیل نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کردی، بیوروکریسی کے احتساب کا مطالبہ

لوئر چترال میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، دریا میں پھنسے 2 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

ویڈیو

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد میں احتجاج کی کال: مارگلہ کے دامن میں پھر سے کنٹینرز کے ’پہاڑ‘ کھڑے ہوگئے

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ