وزیراعظم شہباز شریف نے سابق نگراں کابینہ کا حصہ رہنے والے محمد علی کو معاون خصوصی برائے پاور مقرر کردیا۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے محمد علی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے پاور مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں کیا پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا؟
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد علی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ محمد علی کی معاون خصوصی تعیناتی کا فوری اطلاق ہوگا۔
یاد رہے کہ محمد علی نگراں دور میں وفاقی وزیر برائے پاور اور پیٹرولیم تعینات تھے۔