حکومت کا زائد چارج شدہ بجلی کے بل رواں ماہ واپس کرنے کا فیصلہ

جمعہ 9 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ کے اضافی چارجز صارفین کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پرو ریٹا بلنگ کے لیے اضافی یونٹس کے ٹیرف میں کمی کی جائے گی۔

پرو ریٹا سسٹم کے تحت وفاقی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ بل کی گئی اضافی یونٹوں پر کم ٹیرف کا اطلاق کیا جائے, فیصلے کے مطابق پرو ریٹا بلنگ کے لیے اضافی یونٹس کے ٹیرف میں کمی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اگر بجلی کی پیداوار استعمال سے زیادہ ہے تو پھر لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟

محفوظ زمرے کے صارفین اب 27 روپے فی یونٹ کے بجائے 13 روپے فی یونٹ ادا کریں گے، صارفین کو ان کے موجودہ بلوں میں اضافی چارجز کا کریڈٹ ملے گا، اور کسی بھی زائد ادائیگی کی رقم واپس کر دی جائے گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی یعنہ نیپرا نے بلوں کی تاخیر سے ادائیگی پر جرمانے ختم کر دیے ہیں، گزشتہ ماہ، پرو ریٹا سسٹم کے تحت صارفین کو اضافی یونٹس کے حساب سے بل بھیجے گئے تھے، جس کے بعد نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: کیا پری پیڈ میٹرنگ، بجلی چوری کا واحد حل ہے؟

تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ بلوں میں میتر ریڈنگ کی تاریخیں غائب تھیں اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اس مسئلے کی واضح وضاحت پیش کرنے میں ناکام رہی تھی۔

رواں ماہ کے اوائل میں، وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو درپیش مالی دباؤ سے نجات دلانے کے لیے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں 10 دن کی توسیع کی تھی، اس کے بعد، پاور ڈویژن نےکے الیکٹرک سمیت تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اس توسیع کو جولائی اور اگست 2024 کے بلوں میں لاگو کرنے کی ہدایت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز