کوہ پیما مراد سدپارہ کا جسد خاکی اسکردو منتقل کردیا گیا

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان میں موجود چوٹی براڈ پیک کو سر کرکے واپسی پر سر میں پتھر لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے کوہ پیما مراد سدپارہ کا جسد خاکی اسکردو منتقل کردیا گیا۔

مراد سدپارہ کے جسد خاکی کو سی ایم ایچ سے سدپارہ گاؤں پہنچانے کے بعد تدفین آبائی علاقے میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں ریسکیو ٹیم نے مراد سدپارہ کےجاں بحق ہونےکی تصدیق کردی

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے کہاکہ یہ بتاتے ہوئے میرا دل ٹوٹ رہا ہے کہ مراد سدپارہ اب ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ براڈ پیک سے نیچے اترنے کے دوران اس کے سر پر پتھر لگ گیا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

انہوں نے کہاکہ مراد سدپارہ نے کوہ پیمائی کے دوران بہت سے لوگوں کی زندگی بچانے میں کردار ادا کیا اور حسن شگری کی لاش کو کے ٹو کی رکاوٹوں سے نیچے لایا۔

نائلہ کیانی نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ بروقت ریسکیو کے لیے پرائیوٹ ہیلی کاپٹر موجود ہو تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری ریسکیو کیا جائے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا کہ سہولیات یہاں پر سہولیات دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے مراد سدپارہ اب ہم میں نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں مرادسدپارہ دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر حادثے کا شکار، پاک فوج سے ریسیکیو کی اپیل

دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہ پیمائی کے شعبے میں مراد سدپارہ کی خدمات قابل تحسین ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے مراد سدپارہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3000 پوائنٹس کا اضافہ

پیٹرول کی بچت کے لیے نیا اقدام، طلبہ اور سرکاری ملازمین کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام، ایک سال میں 6.5 ارب ڈالر کا اضافہ

پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

پروجیکٹ فریڈم کی معطلی: ’پاکستان نے ایک بار پھر بڑا طوفان روک لیا‘

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی