مرادسدپارہ دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر حادثے کا شکار، پاک فوج سے ریسیکیو کی اپیل

اتوار 11 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ اتوار کو علی الصبح دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8051m) پر حادثے کا شکار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے 10 پاکستانی

اس حادثے کے بعد جس سے کوہ پیماؤں کی کمیونٹی کی جانب سے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سدپارہ پاکستانی کوہ پیماؤں کی اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے حال ہی میں ایک پورٹر محمد حسن کی لاش برآمد کی تھی جو گزشتہ سال K2 پر المناک حادثے میں انتقال کرگیا تھا۔

سدپارہ پاکستانی کوہ پیماؤں کی اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے حال ہی میں ایک پورٹر محمد حسن کی لاش برآمد کی تھی۔

حسن اس وقت جانبحق ہو گیا تھا جب سینکڑوں کوہ پیما چوٹی سر کی کوششوں میں اسے موت کے منہ میں چھوڑ آگے بڑھ گئے تھے۔حسن کی نعش کو رواں سال مراد اور اسکے ساتھیوں نے ریسکیو کیا تھا۔

پاک فوج سے اپیل

کوہ پیما نائلہ کیانی نے کہا ہے کہ ہماری پاک فوج سے مدد کی اپیل ہے کہ مراد کو بحفاظت واپس لانے کے لیے اسکردو سے 4 کوہ پیماؤں کو براڈ پیک کرمپون پوائنٹ کی طرف روانہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی خاتون کا کارنامہ، دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر قومی پرچم لہرا دیا

کوئی ہماری بات نہیں سن رہا ہے

نائلہ کیانی نے عوام سے سدپارہ کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہم سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ کوئی ہماری بات نہیں سن رہا ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری نے بتایا کہ سدپارہ ایک غیر ملکی مہم کو سامان فراہم کر رہا تھا کہ اس دوران وہ 5,200 میٹر کی بلندی پر چٹان میں پھنس گیا۔کرار حیدری کے مطابق کوہ پیما کے ممکنہ مقام کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:46 کوہ پیماؤں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر جھنڈے گاڑ دیے

4 کوہ پیماؤں کو صبح 5 بجے کے قریب اسکردو ہیلی پیڈ پر بلایا گیا، تاہم انہیں ہیلی کاپٹر کا انتظار کرنا پڑا، جو صرف 11:40 AM پر دستیاب تھا۔

کرار حیدری نے مراد سدپارہ کو بحفاظت ریسکیو کیلیے پاک فوج سے مدد کی  اپیل بھی کی ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

پنڈی گھیب حملہ کیس: سزائے موت کالعدم، ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم

عمران خان کے بیٹوں کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، جمائمہ خان کی شہباز شریف سے اپیل

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا