کیا پی ٹی آئی سینیٹ میں جمعیت علماء اسلام سے تعاون کرے گی؟

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام کے درمیان سیاسی خلیج میں کمی کے بعد سینیٹ میں تعاون کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، تاہم جے یو آئی سینیٹ کی 2 نشستوں پر پی ٹی آئی کی حمایت کی خواہاں ہے جبکہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی ایک نشست پر حمایت کی باضابطہ پیشکش کرچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں جماعتوں کے مابین مذاکرات میں ایک ایسی سیاسی ڈیل پر بات چیت جاری ہے جس میں جے یو آئی مبینہ طور پر پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کی حمایت کے لیے سابق حکمراں جماعت سے سینیٹ کی 2 نشستوں کی متقاضی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی جے یو آئی ف کو سینیٹ انتخابات میں حمایت کی پیشکش

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سینیٹ کی نشست پر اپنے قریبی عزیز اور سابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو کامیاب کرانا چاہتے ہیں لیکن ان کی جماعت کے ووٹوں کی مطلوبہ تعداد کم ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2 نشستوں کے مطالبے کے پیش نظر حکمت عملی یہ ہے کہ اس طرح پی ٹی آئی کو ایک نشست پر بھی آمادہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’مولانا نے برسوں کی تلخی میں مٹھاس بھر دی‘

پارٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی ایک نشست پر پی ٹی آئی نے جے یو آئی کو حمایت کی باضابطہ پیشکش کردی ہے، تاہم جے یو آئی کی قیادت کی جانب سے اس پیشکش پر تاحال جواب نہیں دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp