پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کیوں ہوا؟

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا، جو کہ کل (بروز جمعرات ہونا تھا، تاہم اب یہ اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشترکہ اجلاس، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے مطابق کون سی قانون سازی ہوگی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک موخر کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات ہوئی، جس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو بلانے کا فیصلہ مؤخر کرنے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس فیصلے سے ایوان صدر کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

اجلاس میں متعدد بلز قانون سازی کے لیے پیش ہونے تھے، یہ بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور نہیں ہوسکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کا 28 اگست کو ہونے والا مشترکہ اجلاس ملتوی

مشترکہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیے جانے والے بعض بلز کو حتمی شکل نہ دیے جانے پر مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، اب مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے