پاکستان کی سمندری حدود میں پٹرولیم اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

ہفتہ 7 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی سمندری میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کا ایک اہم ذخیرہ دریافت ہوا ہے، ماہرین کا خیال ہے کہ یہ دریافت شدہ ذخائر ملک کے معاشی مستقبل کو یکسر تبدیل کرسکتے ہیں۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک سینیئر سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ اس دریافت کی تصدیق ایک دوست ملک کے ساتھ 3 سالہ تعاون پر مبنی سروے کے بعد ہوئی، جس کی اطلاع حکومت کو دی گئی ہے، تلاش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، ذخائر پر بولی لگانے کی تجاویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے

اگر یہ دریافت حقیقت کا روپ دھارتی ہے، جسے ملک کی ‘نیلی معیشت (سمندر سے جڑے وسائل بشمول تیل، گیس اور دیگر معدنیات)’ کے حصے کے طور پر بیان کیا گیا ہے تو پاکستان اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، تاہم تیل اور گیس نکالنے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔

اوگرا کے سابق ممبر محمد عارف کے مطابق اگرچہ یہ ایک امید افزا تلاش ہے لیکن جب تک ڈرلنگ کا عمل شروع نہیں ہوتا اور اصل ذخائر کا تجزیہ نہیں کیا جاتا تب تک یہ ‘خواہش مندانہ سوچ’ ہی رہے گی، ان ذخائر کو نکالنے کے لیے 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، انہیں نکال کر استعمال کے قابل بنانے میں 4 سے 5 سال لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت، یومیہ کتنے بیرل تیل حاصل ہوگا؟

’اگر یہ ذخائر حقیقت میں نکل آتے ہیں تو وہ طویل مدتی اقتصادی ریلیف کا باعث بن سکتے ہیں، یہ ایل این جی اور تیل کی درآمدات پر پاکستان کے انحصار کو نمایاں طور پر کم کر سکتے ہیں، اگر واقعی یہ ذخائر موجود ہیں تو اس موقع کو حاصل کرنے کے لیے تیزی سے کام کرنا بہت ضروری ہے۔‘

’گیس اور تیل کے بھاری ذخائر کی دریافت سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے‘

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکسان کے سمندر میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونے سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خبر اندازہ یا تخمینہ ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

’ سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے جیولوجیکل سروے کیا گیا، سروے کے دوران سمندر سے لیے گئے ڈیٹا کا مطالعہ کیا جارہا ہے، گیس اور تیل کے بھاری ذخائر کی دریافت سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔‘

وزارت پیٹرولیم کے مطابق ڈی جی پیٹرولیم کنسیشنز آفس اگلے سال پہلی سہ ماہی میں بڈنگ کرائے گا، کامیاب بولی دہند گان کو آف شور بلاکس ایوارڈ ہوں گے، تیل و گیس کی تلاش کا عمل شروع ہونے کے بعد ان کی دریافت کا معلوم ہوسکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم