وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور مقررہ وقت پر جلسہ گاہ نہ پہنچنے پر غصے میں آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور اتمام تر دعوؤں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچنے میں ناکام, کارکنان میں مایوسی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے جارہے تھے، جب وہ کالا شاہ کاکو کے قریب پہنچے تو وہاں پر چند کارکن کھڑے تھے، علی امین گنڈا پور اپنے کچھ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ گاڑی سے باہر نکلے، سرکاری اہلکار سے رائفل لے کر اس کا بٹ مار کر ٹرک کے شیشے توڑتے رہے۔
یہ ہیں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ۔ سبحان اللہ pic.twitter.com/8ESvsicWvj
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) September 21, 2024
اس دوران سیکیورٹی اہلکار علی امین گنڈاپور کو روکتے رہے، ان کو روکنے والے اہلکار ان کے پروٹوکول اسکوارڈ کے تھے، سیکیورٹی اہلکاروں کا مؤقف تھا کہ اس سے ان کے لیے مسئلہ بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 3 روز بعد علی امین گنڈاپور کا اٹک پل پر انتظار کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
اس سے قبل 8 ستمبر کو اسلام آباد جلسے میں علی امین گنڈاپور نے اشتعال انگیز تقریر کی تھی، بجائے اس پر معافی مانگنے کے آج سرکاری اہلکار کی رائفل سے کنٹینر کے شیشے تورتے رہے۔