ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے کا اشارہ دے دیا ہے جس کا وہ انتظار کررہے تھے، اور کافی عرصے سے اس کی کمی محسوس کررہے تھے۔ ٹک ٹاک کے نیے فیچر کو ’ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، اس فیچر کے ذریعے صارفین ایپ میں کسی بھی ویڈیو کو ڈیلیٹ کیے بغیر اسے ایڈٹ کرکے ری پوسٹ کرسکیں گے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس فیچر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ ان صارفین کے لیے بہت کارآمد فیچر ہوگا جو براہ راست ٹک ٹاک میں ویڈیوز بنانے اور ایڈٹ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، اس کے علاوہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کے برعکس بننے والی ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کے بجائے ایڈٹ کیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں: خودکشی اور نقصان دہ مواد کی روک تھام: میٹا کا ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ سے تعاون کا اعلان

اس فیچر سے صارفین کو پہلے سے اپ لوڈ ویڈیوز کو ایڈٹ کرنے کا موقع ملے گا اور انہیں ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔  لیکن اگر آپ اپنے کلپس کے لیے کوئی اور ٹول یعنی کیپ کٹ استعمال کر رہے ہیں، تو آپ اس فیچر کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔

اس کے برعکس اگر آپ ٹک ٹاک کے اندر اپنے کلپس ایڈٹ کرتے ہیں، تو یہ فیچر آپ کے کلپس کو دوبارہ ایڈٹ کرنے کی سہولت دے گا۔ مثال کے طور پر آپ نے کوئی ویڈیو بنائی اور آپ کو کوئی بہتر خیال آجاتا ہے، یا کوئی اور طریقہ آزمانا چاہتے ہیں تو آپ ری ایڈٹ کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خودکشی اور نقصان دہ مواد کی روک تھام: میٹا کا ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ سے تعاون کا اعلان

خیال رہے اس فیچر سے نہ صرف آپ کے وقت کی بچت ہوگی جبکہ صارفین کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مبنی ویڈیوز کو ایڈٹ کرسکیں گے۔ کسی بھی اپ لوڈ ویڈیو کو ڈیلیٹ کرنے کے بجائے اسے سلیکٹ کرکے ڈرافٹ میں منتقل کریں گے اور پھر اسے ایڈٹ کرکے دوبارہ پوسٹ کردیں گے۔

واضح رہے ٹک ٹاک نے ابھی اس کو باقاعدہ شامل کرنے کا اعلان نہیں کیا لیکن جلد اس فیچر کو ایپ میں شامل کرلیا جائے گا۔ تاہم، اس کے ذریعے صارفین اپنی اپلوڈ کردہ ویڈیوز کو تبدیل کرسکیں گے اور اس کے نتیجے میں بہتر ریسپانس حاصل کرسکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

مشرق وسطیٰ کشیدگی: خطے میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ گئیں مگر پاکستان میں استحکام، وجوہات کیا ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

سینٹ پیٹرک ڈے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی  آئرلینڈ کے عوام کو دلی مبارکباد

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا