11 سالہ طالب علم بیکر کیوں بنا؟

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 11سالہ عبیدالرحمن صرف بیکنگ کا شوق ہی نہیں رکھتے بلکہ کوکیز کی دکان بھی جمائے ہوئے ہیں، جہاں وہ گزشتہ 3 برس سے وہ انواع و اقسام کی کوکیز بیک کر رہے ہیں، عبید کے مطابق بیکنگ کا شوق والد کو دیکھ کر پیدا ہوا جس کو بعد میں تقویت یوٹیوب سے سیکھنے کے عمل سے ملی۔

عبیدالرحمن نے ابتدا میں یو ٹیوب سے مختلف کوکیز بنانے کی ترکیبوں پر مبنی ویڈیوز دیکھ کر گھر میں خود کوکیز بنانی شروع کی تھیں، انہیں یہ شوق صرف دیکھ کر پیدا نہیں ہوا، بلکہ وہ خود کوکیز بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

ان کی پسندیدہ کوکی کونسی ہے؟ اور ان کی کوکیز شاپ کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا کوکی فلیور کونسا ہے؟ جانیے وی جوان کی اس ویڈیو میں!

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp