کراچی پولیس کی کارروائی، بھارتی جاسوس اسلحہ سمیت گرفتار

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی نے ماڑی پور کے علاقہ سے مبینہ طور پر بھارتی جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

سی آئی اے کراچی کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے ساحلی علاقے ماڑی پور میں منوڑہ روڈ پر واقع ساحل ہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے دشمن ملک کی انٹیلیجنس ایجنسی را کا جاسوس گرفتار کیا ہے جس کی شناخت محمد سلیم ولد محمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی : پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، بھارتی جاسوس گرفتار

سی آئی اے پولیس کے اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے ہینڈ گرینڈ، اوان بم بمعہ لانچر، 9 ایم ایم پستول، سب مشین گن اور مختلف محکموں کے سروس کارڈز، مختلف  ناموں سے حاصل کیے گئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز سمیت دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

سی آئی اے کے مطابق برآمد پاسپورٹس میں گرفتار ملزم کا مختلف اوقات میں پاکستان سے انڈیا کا براستہ نیپال سفر کرنا بھی ثابت ہوا ہے، اس کے علاوہ ملزم کے قبضہ سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے 7 سال مکمل

گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والے بم، ناجائز اسلحہ اور پاکستان دشمنی کے شواہدات برآمد ہونے پر تھانہ سی آئی اے میں ایکسپلوزو ایکٹ، اسلحہ آرڈیننس اور تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت 3 مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں