4 بچوں میں وائرس کی تصدیق، پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 37 ہو گئی

ہفتہ 19 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان سے 3 اور خیبرپختونخوا سے ایک بچے میں پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد میں قومی ادارہ برائے صحت میں انسداد پولیو کے عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ضلع پشین سے ایک لڑکی، چمن اور نوشکی سے 2 لڑکے وائرس سے متاثرہ ہیں۔ جبکہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے بھی ایک لڑکی میں پولیو وائرس مثبت آیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ رواں برس 37 میں سے بلوچستان سے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ سندھ سے 10، خیبرپختونخوا سے 5 جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں پولیو کے مزید 4 کیسز، اکتوبر میں متاثرین بڑھنے کا خدشہ

انہوں نے بتایا کہ کیسز کی جینیاتی سیکوئنسنگ کی جا رہی ہے، رواں برس نوشکی اور لکی مروت سے پہلے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم چمن اور پشین میں پہلے بھی ایک، ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

2023 اور 2024 کے اوائل میں بلوچستان اور جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کے خلاف جنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ مقامی سطح پر ہونے والے احتجاج، عدم تحفظ اور کمیونٹی بائیکاٹ کی وجہ سے انسداد پولیو مہم روک یا ملتوی کر دی گئیں، جس سے ایسے بچوں کی ایک بڑی تعداد رہ گئی، جو وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

ضلع نوشکی افغانستان کی سرحد پر واقع ہے اور کوئٹہ اور مستونگ کے اضلاع سے متصل ہے جہاں حالیہ مہینوں میں ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون مثبت پایا گیا تھا، اسی طرح لکی مروت میں بھی حال ہی میں متعدد مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ممبئی ٹریفک پولیس کے ذریعہ سلمان خان کو نئی دھمکی کیا ملی؟

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے شروع کی جائے گی، جس میں 5 سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو فالج سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

بلوچستان کے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا تھا کہ صرف 37 فیصد ویکسین کی مدد سے پولیو کا خاتمہ بہت مشکل ہے، ویکسین کی تعداد میں اضافہ کیے بغیر صوبے سے پولیو کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی