ٹیٹرا پیک ویسٹ سے کارآمد چیزیں کیسے بنتی ہیں؟

اتوار 20 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیٹرا پیک ویسٹ لاہور کے کنارے موجود فیکٹری گرین ارتھ ری سائیکلنگ میں پہنچتے ہیں، جہاں ان سے کارآمد اشیا بنائی جارہی ہیں۔ ٹیٹرا پیک 3 لیئرز پر مشتمل ہوتا ہے جن میں گتہ یا پیپر، ایلومینیم اور پلاسٹک شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیٹلائٹ سے منسلک ماحولیاتی نگرانی کا آغاز، 2 فیکٹریاں سیل

ٹیٹرا پیک ویسٹ یعنی جوس اور دودھ کے روزانہ خالی ہونے والے لاکھوں ڈبوں پر مشتمل ہوتا ہے، وہ اس فیکٹری میں پہنچتا ہے جہاں اس میں سے لوہا اور دیگر ایسی چیزوں کو الگ کردیا جاتا ہے جو اس کے پراسیس ہونے میں مشکلات پیدا کرسکتی ہیں۔

سب سے پہلے مرحلے میں انہیں پانی سے واش کیا جاتا ہے اور مشین میں ایک بلٹ کی مدد سے داخل کیا جاتا ہے، جہاں پھر پانی کی مدد سے اسے پروسیس کیا جاتا ہے، جس سے ٹیٹرا پیک کا گتہ اور پیپر پانی میں گھل کر الگ ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بونیر: انسانی زندگی اور قدرتی ماحول سے کھیلنے والی ماربل فیکٹریاں

باقی ایسے اجزا جو پانی میں حل نہیں ہوتے جن میں ایلومینیم اور پلاسٹک شامل ہیں، وہ کنوینیئر بلٹ سے اگلے پروسیس کے لیے چلے جاتے ہیں، جہاں اس میں سے پانی کو نچوڑ کر الگ کرلیا جاتا ہے، ایک آٹا گوندھنے والی مشین کی طرح کی مشین اسے اکھٹا کرکے چھوٹے چھوٹے پیسز میں کنورٹ کردیتی ہے۔

ڈرم میں اسٹور ہونے والا گتہ یا پیپر دیگر پیپر بنانے والی فیکٹریوں میں منتقل کردیا جاتا ہے، جہاں اس سے دوبارہ پیپر یا گتہ بنا لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہر سیکنڈ میں ایک اسمارٹ فون تیار کرنے والی’ڈارک فیکٹری‘ کی اہم بات کیا ہے؟

ان سے الگ ہونے والا ایلومونیم اور پلاسٹک ڈائز کی طرف جاتے ہیں، جہاں کولڈ پریس کی مدد سے انہیں مختلف اشیا میں کنورٹ کردیاجاتا ہے۔

اس فیکٹری میں اپنا فرنیچر کارخانہ ہے جہاں اس اسے مختلف قسم کے فرنیچر، جھولوں اور دیگر اشیا میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

احمد سلطان کیانی نے 19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچورز گالف کپ 2026 کا ٹائٹل جیت لیا

ویسٹ انڈیز کا51 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، شاداب خان اور حارث رؤف نے نئی کرکٹ تاریخ لکھ دی

پی ٹی آئی افغانستان اور طالبان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی، صوبے میں حکومت کی تبدیلی کی ذمے دار وہ خود ہے، پرویز خٹک

کرکٹ تاریخ میں کھیل کا انوکھا اختتام، آؤٹ قرار دیے گئے شاداب خان نے میچ کیسے جتوا دیا؟

‘ایسا کبھی نہیں دیکھا، آج جشن ہوگا’: انگلینڈ کیخلاف ہار کو جیت بنانے والے شاداب و حارث کے کمال پر کپتان شاہین آفریدی شاداں

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟