خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی، دھرنا ختم

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں احتجاجی دھرنا دیے بیٹھے اساتذہ نے حکومت کی جانب سے مطالبات ماننے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا۔

اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی دھرنا دینے والے اساتذہ اب پیر سے تدریسی عمل دوبارہ شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا کے 26 ہزار سے زائد پرائمری اسکولز بند، اساتذہ کا دھرنا جاری

حکومتی اراکین اور اساتذہ کے نمائندوں پر مشتمل جرگہ میں ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

صوبائی حکومت نے اساتذہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اب صوبے کے پرائمری اسکول ٹیچرز کنٹریکٹ کے بجائے ریگولر بنیادوں پر بھرتی کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ بھرتی کے اسکیلز بڑھانے اور پرائمری اسکولز اساتذہ کی مستقل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے رکن شیر علی ارباب نے کہاکہ اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خصوصی دلچسپی لی۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا میں سینکڑوں اساتذہ گزشتہ کئی برسوں سے تنخواہیں سے محروم کیوں؟

اساتذہ کی جانب سے احتجاج کے باعث خیبرپختونخوا بھر میں 26 ہزار سے زیادہ پرائمری اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ 4 روز تک معطل رہا جس کے باعث طلبا و طالبات متاثر ہوئے اور والدین کو بھی تشویش کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور