پاکستان کرکٹ ٹیم میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کروں گا،ہیڈ کوچ اینڈریو پوٹک

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ کے سابق اوپنر اور پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹک نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے جاری تربیتی کیمپ جوائن کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے رواں ماہ کے شروع میں نئی انتظامیہ نے اینڈریو پوٹک کا نام دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گرانٹ بریڈ برن ہیڈ کوچ کے طور پر کام کریں گے اور اسسٹنٹ کوچ عبد الرحمٰن ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلرعمر گل قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے طور پر اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بریڈ برن اور پوٹک کی خدمات نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے لیے لی گئی ہیں۔

پی سی بی متعلقہ بھرتی کے عمل کی تکمیل کے بعد نیوزی لینڈ کے بعد سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کی تصدیق کرے گا۔

پاکستانی ٹیم کے نئے تعینات ہونے والے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے تربیتی کیمپ جوائن کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی الصبح پاکستان پہنچنے پر بڑا اچھا استقبال کیا گیا۔ انہیں پاکستان واپس آکر بڑی خوشی ہوئی ہے، یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ پاکستان کی کوچنگ کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا’میں پہلی بار 1990 میں نیوزی لینڈ ٹیم کے ہمراہ پاکستان آیا تھا۔ پاکستان میں 3سال تک کوچنگ کی، جس کا تجربہ بڑا شاندار رہا۔ دوبارہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستانی ٹیم، مکی آرتھر اور دیگر کوچنگ اسٹاف کے ساتھ کام کرکے اچھا لگے گا۔ پاکستانی ٹیم میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کروں گا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟