پی ٹی آئی احتجاج ملک کے وقار کے ساتھ سوچی سمجھی سازش ہے، اسحاق ڈار

اتوار 24 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج ایک سیاسی احتجاج ہے یا ملک کی عزت اور وقار کے ساتھ سوچی سمجھی سازش اور کھیل ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ‏بار بار تحریک انصاف کیوں احتجاج کی کال ایسے موقع پر دیتی ہے جب اہم بین الاقوامی شخصیات پاکستان آ رہی ہوں؟

مزید پڑھیں: جانی نقصان کے ذمہ دار اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے خود ہوں گے، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ چاہے وہ 14 اکتوبر کو چینی وزیرِاعظم کا دورہ ہو یا 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے لیے سربراہانِ مملکت کی آمد ہو، تحریک انصاف دھاوا بول دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کل شروع ہونے والا بیلاروس کے صدر کا دورہ جس کے لیے ان کے وزرا اور اہم کاروباری شخصیات کی اسلام آباد آج آمد ہے، انہوں نے پھر دھاوا بول دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی مشن اور اسلام آباد ہمارا ہدف ہے، عمرایوب

اسحاق ڈار نے اپیل کی کہ ‏خدارا پاکستان کو اپنی گھٹیا سیاست پر فوقیت دیں، پاکستان کے عوام پر رحم کریں۔ اپنی سیاست کو ملکی مفاد پر ترجیح نہ دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی ترقی عالمی معیشت کے لیے مثال، پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط ثابت ہوئی، اسحاق ڈار

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز