وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کی گرفتاری کا الزام، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کی بلا جواز گرفتاریوں کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کو خط لکھ دیا۔

علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بے گناہ پشتونوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتجاج: کے پی پولیس کے وسائل استعمال ہوئے یا نہیں؟ تحقیقات جاری

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وہ انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں۔ موجودہ حالات میں اگر نفرت کو ہوا دی جائے گی تو اس کے ملک پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

اس سے قبل آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ اسلام آباد کو پشتونوں کے لیے نوگو ایریا بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس شناختی کارڈ چیک کرکے پشتونوں کو گرفتار کرہی ہے، جو بہت خطرناک عمل ہے۔

اسلام آباد پولیس کا ردعمل

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ کسی بھی پرامن پشتون کو حراست میں نہیں لیا گیا، پشتون ہمارے بھائی اور ہمیں بہت عزیر ہیں۔ غیور اور بہادر پشتون اس وطن کے محافظ اور پاکستانی قوم کا فخر ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا حالیہ امن عامہ کی صورتحال کے دوران کسی بھی پرامن پشتون کو ہرگز حراست میں نہیں لیا گیا۔ کسی قومیت اور علاقہ کی بنیاد پر قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں کسی بھی پرامن پشتون بھائی کو حراست میں نہیں لیا گیا، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں لکھاکہ شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مذموم مقاصد کے لیے منفی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے جو کہ قومی سالمیت کے خلاف سازش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے