ترکیہ میں ہیلی کاپٹر اسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، 4 افراد جاں بحق

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے جنوب مغربی علاقے میں ایک اسپتال کے ساتھ ٹکرانے کے بعد ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس، ایک ڈاکٹر اور جہاز میں سوار ایک ملازم سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حادثہ: روس نے اپنے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

اتوار کو موگلہ کے صوبائی گورنر ادریس اکبیک کے مطابق یہ حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا اور اس کی وجہ شدید دھند  ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے دوران اسپتال کی چوتھی منزل سے ٹکرانے کے بعد زمین پر گر گیاتاہم حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد دھند میں ڈوب گیا اور اسپتال کے قریب ایک خالی میدان میں گر کر تباہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق، ایرانی میڈیا کی تصدیق

یہ واقعہ 2 ہفتے قبل ترکیہ کے جنوب مغربی صوبے اسپارٹا میں ایک اور ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد پیش آیا ہے، جہاں ایک تربیتی مشق کے دوران 2 فوجی ہیلی کاپٹروں کے درمیان تصادم میں 6 فوجی جاں بحق ہو گئے تھے۔ وزارت دفاع نے ابھی تک اس حادثے کی وجہ واضح نہیں کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں