پارا چنار میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث بچوں کی ہلاکت: ’بچے تڑپ رہے ہیں، ہم کچھ نہیں کرسکتے‘

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں جاری کشیدگی اور فرقہ وارانہ فسادات کے باعث راستے بند ہونے سے صدر مقام پاراچنار اور دیگر بالائی علاقوں میں اشیا خورو نوش سمیت ادویات اور دیگر اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ ادویات اور بروقت علاج نہ ملنے سے اب 31 بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع کرم نے پاراچنار اور دیگر محصور علاقوں میں بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، ڈی ایچ او آفس کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق یکم اکتوبر سے اب تک ان علاقوں میں 31 کمسن بچے جاں بحق ہوچکے ہیں، جس کی وجہ بروقت علاج اور ادویات کا نہ ملنا بتایا گیا ہے۔

’بچے علاج کے لیے تڑپ رہے ہیں‘

محکمہ صحت کرم کے مطابق یکم اکتوبر سے اب تک سرکاری اسپتالوں میں لائے گئے مختلف بیماریوں میں مبتلا  31 بچے ہلاک ہوچکے ہیں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پارا چنار میں تعنیات ایک ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے برعکس ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے۔

’اس وقت پاراچنار میں درجہ حرارت منفی ہے اور سخت سردی کی وجہ سے بچوں میں نمونیا اور دیگر بیماریاں رپورٹ ہورہی ہیں،2  ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے، راستے بند ہیں اور اسی طرح ادویات کی فراہمی بھی بند تھی جس کی وجہ سے مریضوں کو علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا تھا۔‘

یہ بھی پڑھیں: پارا چنار میں سڑک کی بندش اور ادویات کی قلت کے باعث 50 بچے جاں بحق

ڈاکٹر نے بتایا کہ اسپتالوں بچوں کی ہلاکت علاج اور ادویات نہ ہونے کے باعث ہوئیں۔ ’ہمارے پاس لائے جانیوالے بچوں کو فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے، وہ بچے ہمارے سامنے تڑپ رہے تھے لیکن ہمارے پاس سر درد کی گولی تک نہ تھی۔‘

ڈاکٹروں کے مطابق ضلع کرم کے اسپتالوں میں صورت حال اب بھی خراب ہے، صوبائی حکومت نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات کی فراہمی ممکن بنائی ہے لیکن اب بھی بدستور کمی ہے۔

’راشن اور چند گولیاں دینے سے مسائل ختم نہیں ہوں گے، راستے کھولے جائیں‘

پاراچنار کے رہائشی واحد راستے کی بندش اور کشیدگی سے شدید پریشان ہیں، ان کے مطابق وہ گزشتہ 2 ماہ سے محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ ان کے بیشتر عزیزواقارب پشاور اور دیگر شہروں میں واپسی کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں: ضلع کرم میں راستے تاحال بند، شہری پریشان، گرینڈ جرگہ بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا

ضلع کرم کے رہائشی اجمل حسین نے فون پر وی نیوز کو بتایا کہ پاراچنار میں حالات بدستور خراب ہیں، اشیا خورونوش کی قلت ہے، بازاروں میں کچھ دستیاب نہیں۔ تاہم ریلیف کے طور پر خوراک پیکچ کی تقسیم شروع کرتے ہوئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر ادویات بھی فراہم کر رہی ہے۔

’یہ سب اچھے اقدامات ہیں لیکن اس سے مسائل ختم نہیں ہو رہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ہماری حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے روڈ کو کھول دے، ہماری یہ قید ختم ہونی چاہیے۔‘

اجمل حسین کا کہنا تھا کہ حکومت انہیں تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے، حکومتی سیکیورٹی کے سامنے قافلوں پر حملے ہوئے اور ایک حملہ آور گرفتار یا ہلاک نہیں ہوا، جو نہایت افسوس کی بات ہے، انہوں نے حکومت سے امن دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

کرم میں قیام امن کے لیے حکومت کیا کر رہی ہے؟

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے مطابق حکومت کرم میں قیام امن کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور جرگے کے ذریعے مذاکرات کا عمل جاری ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق صوبائی اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کرم کو اسلحے سے پاک کیا جائے گا اور بنکرز کی مکمل مسماری اور اسلحہ جمع کرانے کے بعد راستوں کو مکمل طور پر کھول دیا جائےگا۔

مزید پڑھیں: کرم میں امن وامان کی بحالی کے لیے صوبائی سطح پر سپروائزری کمیٹی قائم

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ اسلحہ جمع کرانے کی ڈیڈلائن دی گئی ہے، جس کے بعد حکومت اقدامات کرے گی، انہوں نے راستے کھولنے کے حوالے سے بھی جلد خوشخبری ملنے کا عندیہ دیا، ایک دو دن میں پھر جرگے کا انعقاد ہو گا جس میں پیش رفت کی امید ہے۔

پاراچنار کے لیے خصوصی ہیلی سروس کا آغاز

ضلع کرم میں قیام امن اور محصور مکینوں کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات پر صوبائی کابینہ کو بھی بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق علاقے میں ادویات کی کمی دور کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اب تک تقریباً 10 ٹن ادویات  کرم کے تمام علاقوں کو فراہم کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان