اب پنجاب کی خواتین کو مفت بھینسیں اور گائیں ملیں گی

اتوار 29 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی دیہی خواتین کو خودکفالت کی جانب گامزن کرنے کے لیے مفت بھینسیں اور گائے دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت نے پنجاب کی دھی رانیوں کے لیے باعزت روزگار کمانے کے دروازے کھول دیے ہیں۔ اور 12 اضلاع کی 11 ہزار دیہی خواتین کے لیے 2 ارب روپے کا پیکج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہونہار اسکالرشپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز، مریم نواز کا طلبا کو لیپ ٹاپ اور ای بائیک دینے کا اعلان

مریم نواز نے کہاکہ پنجاب کی دیہی خواتین کو گائے اور بھینسیں مفت دی جائیں گی تاکہ وہ روزگار کما سکیں، حکومت صوبے کے لائیو اسٹاک فارمرز کا بھی بھرپور ساتھ دےگی۔

انہوں نے کہاکہ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ میں دیہاتی خواتین کو مفت گائے اور بھینسیں دی جائیں گی، جبکہ راجن پور اور کوٹ ادو کی خواتین بھی اس اسکیم سے استفادہ کرسکیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سی ایم لائیو اسٹاک کارڈ سے 80 ہزار مویشی پال فارمرز 27 ہزار روپے فی جانور کے حساب سے بلاسود قرض لے سکیں گے۔ صوبے بھر میں مویشی پال فارمرز رجسٹرڈ ڈیلر سے 2 لاکھ 70 ہزار تک ونڈا، منرل مکسچر اور سائلج خرید سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ لائیواسٹاک فارمر 4 ماہ تک مساوی اقساط میں بلاسود قرض سے ونڈا وغیرہ خرید سکیں گے، لائیواسٹاک کارڈ کے ذریعے 4 لاکھ جانورمیٹ ایکسپورٹ کے لیے تیار ہوں گے۔

مریم نواز نے کہاکہ مویشیوں کی دیکھ بھال میں آسانی کے لیے اینیمل آئیڈنٹٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم نافذ کردیا گیا ہے، فارمر کے لیے ہیلپ لائن بھی فنکشنل جبکہ آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں ہونہار اسکالرشپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز، مریم نواز کا طلبا کو لیپ ٹاپ اور ای بائیک دینے کا اعلان

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت دیہات میں رہنے والی خواتین کو نظرانداز نہیں کرسکتی، ہر خاتون کا حق ہے کہ وہ خوشحال ہو، دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘