ہم نے ہدف سے زیادہ ریونیو سمیٹا، خسارے میں رہنے والوں کو پھانسی دی جائے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں امن بحال کرنا ان کا کام ہے اور کرم کا مسئلہ وہ خود حل کریں گے، ہم نے اپنے اہداف سے زیادہ ریونیو حاصل کیا ہے جو خسارے میں جارہے ہیں انہیں پھانسی دے دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کرم امن جرگہ: اسلحہ جمع کرانے پر تحفظات، کیا معاہدہ ممکن ہے؟

 پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کارکردگی معیشت سے نظر آتی ہے، ہم نے صوبے کا ریونیو 24 فیصد بڑھایا ہے، انہوں نے اگر اپنی معیشت کو پروان چڑھایا ہے تو سامنے لائیں، آئی ایم ایف نے بھی کہا ہے کہ صرف خیبرپختونخوا نے ہمارے اہداف پورے کیے ہیں، ہم نے اپنے ہدف سے 103 ارب روپے زیادہ جمع کیے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا ’صوبے میں امن بحال کرنا میرا کام ہے اور میں کروں گا، حکومت کے پاس عوامی طاقت نہیں، یہ عوام کے پاس نہیں جا سکتے، ہمارے پاس عوامی طاقت ہے،ضلع کرم میں امن کا مسئلہ 50 سالوں سے ہے، یہ مسئلہ میں ہی حل کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا حکومت سے مذاکراتی عمل میں شرکت سے انکار، کچھ رہنماؤں کی مشاورت کے باوجود عدم شرکت

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب 150 ارب خسارے میں جارہا ہے، اس کے باوجود کہتے ہیں ہم نے کمال کیا،کسی صوبے نے اتنی معاشی ترقی نہیں جتنی خیبرپختونخوا نے کی، وفاقی حکومت اور پنجاب خسارے میں ہیں، جو خسارے میں جا رہے ہیں ان کو پھانسی دینی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ