پاکستانی فلم ‘منی بیک گارنٹی’ عیدالفطر پر ریلیز کے لیے تیار

پیر 17 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فلم ‘منی بیک گارنٹی’ عیدالفطر پر ریلیز کے لیے تیار ہے جس کا آفیشل ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

منی بیک گارنٹی ایک ایکشن پر مبنی کامیڈی فلم ہے جس کے ہدایت کار فیصل قریشی ہیں اور انہوں نے ہی اس فلم کی کہانی بھی لکھی ہے۔ فلم کی موسیقی ٹائلر ویسٹن نے کمپوزکی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں فواد خان، حنا دل پذیر، علی سفینہ، وسیم اکرم، شایان خان، میکال ذوالفقار، گوہررشید اور جان ریمبو شامل ہیں۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان کے مشہور ہدایت کار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ فلم ‘منی بیک گارنٹی’ سیاسی طنز پر مبنی فلم ہے۔

فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی جس کی تشہیر کے لیے کافی تعداد میں ٹریلر ریلیز کیے گئے جبکہ ٹیزرز بھی بنائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ فیصل سیف کی ہدایت کاری میں بننے والی بائیو پک ‘لاہور قلندر’ جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز اور ان کی کامیابی کے سفر کی کہانی بیان کرتی ہے بھی دکھائی جائے گی۔ شان شاہد اور مہوش حیات کی اداکاری والی یہ فلم کرکٹ کے شائقین کے لیے خاصی سنسنی خیز ثابت ہوگی۔

رومانوی فلموں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے فلم ‘ہوئے تم اجنبی’ دکھائی جائے گی۔ حسن وقاص رانا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی کہانی بیان کرتی ہے جو محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ عائزہ خان اور عثمان خالد بٹ نے اس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بری امام میں گھروں کے انہدام کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر

آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رہے گی؟

انسانی شعور کو کوانٹم عمل سے سمجھا جا سکتا ہے، آکسفورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار