وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی

جمعہ 24 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہبازشریف نے انسانی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو عبرتناک سزا دے کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

بدھ کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کی تحقیقات کے لیے ٹاسک فورس کے قیام کے لیے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے ٹاسک فورس کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ

اجلاس میں وزیراعظم کو اداروں کی جانب سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں، ان کے خلاف ایف آئی آرز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 6 منظم انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی، 12 ایف آئی آرز، 25 ملوث افراد کی نشاندہی، 3 اہم افراد کی گرفتاری، 16 لوگوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جاچکے۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ کی رپورٹ تیار، حقائق کیا ہیں؟

اجلاس میں وفاقی وزرا خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطا اللّٰہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کرکے انہیں عبرت ناک سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے بشمول وزارت خارجہ انسانی اسمگلروں کی نشاندہی میں کردار ادا کریں، کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر مجھ سمیت پوری قوم مغموم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ: اپنے جگر گوشوں کو کھونے والے کیا بتاتے ہیں؟

وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچا کردم لیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم