آئی پی پیز کیخلاف جماعت اسلامی کا ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان

اتوار 26 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان نے آئی پی پیز کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کی منظوری، صارفین کو سالانہ کتنے کھرب روپوں کی بچت ہوگی؟

امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئرحافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے 31جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دئیے جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کو ازسر نو شروع کیا جائے گا۔دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گا اور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔

ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے۔اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کر کے جاگیردار طبقے پر ٹیکس عائد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کن آئی پی پیز سے معاہدہ ہوا، کیا عوام کو ریلیف ملے گا؟

انہوں نے کہا کہ 140فیصد تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے پارلیمنٹ کے شرمناک رویہ کو مسترد کرتے ہیں۔ قوم اس کا ضرور حساب لے گی۔

پیکا مسترد کرتے ہیں

امیر جماعت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پری وینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ(پیکا)کے جاری کردہ ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں ۔یہ آزادی اظہار رائے اور صحافت کا گلا گھوٹنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ آئی پی پیز سے ڈیل ہوگئی جس کے نتیجے میں ہزار ارب روپے کا فائدہ قومی خزانے کو ہورہا ہے تواس کا فائدہ عوام، انڈسٹری وکاٹیج انڈسٹری کو کیوں نہیں مل رہا؟

انہوں نے کہا کہ حکومت سن لے کہ جب تک بجلی کے بل کم نہیں ہوں گے ہم اس معاہدے کو صرف زبانی جمع خرچ سمجھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گزشتہ سال غیرقانونی ہجرت کی کوشش میں تقریباً 7 ہزار 900 افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے، اقوام متحدہ

بنگلہ دیش کے ریڈی میڈ گارمینٹس کی ایکسپورٹ معطل

برطانوی حکومت بحران کا شکار، پیٹر مینڈلسن کی بطور سفیر تقرری پر دباؤ کے انکشافات

پی ایس ایل: فخر زمان کی شاندار سینچری، لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 198 رنز کا ہدف

اسلام آباد میں وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار

ویڈیو

لائیوایران امریکا جنگ بندی اختتام کے قریب، مذاکرات بحال ہونے کی امید، تہران کے مثبت اشارے

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ