بھارت کے مشہور گلوکار ادت نارائن نے لائیو کنسرٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون کو بوسہ دیا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کھل کر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 69 سالہ گلوکار ادت نارائن کنسرٹ میں اپنا مشہور گانا ’ٹِپ ٹِپ برسا پانی‘ گا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مداح نے درفشاں سلیم کا بوسہ لے لیا، ویڈیو وائرل
اس دوران ایک نوجوان خاتون مداح گلوکار کے پاس سیلفی لینے آتی ہیں اور سیلفی لیتے ہوئے ان کے گال پر بوسہ بھی کرلیتی ہیں، جس پر ادت نارائن بھی خاتون کے گال پر بوسہ دیتے ہیں۔
View this post on Instagram
اس کے بعد مزید خواتین ادت نارائن کے پاس تصویر بنوانے کے لیے آتی ہیں اور ادت نارائن سب کو اسی طرح بوسہ دیتے ہیں، تاہم ایک نوجوان خاتون کو وہ ’حادثاتی طور پر‘ لبوں پر بوسہ دیتے ہیں جس پر کنسرٹ ہال میں موجود حاضرین شور کرنے لگتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: والد کے ساتھ بوسہ پر کوئی افسوس نہیں ہے، اداکارہ پوجا بھٹ
بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ادت نارائن کے اس عمل پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بعض صارفین نے کہا ہے کہ وہ ادت نارائن سے اس عمل کی توقع نہیں کررہے تھے، کچھ صارفین نے تو خیال ظاہر کیا کہ شاید یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
View this post on Instagram
بعض صارفین کا کہنا تھا کہ ادت نارائن اتنے سینیئر ہیں، انہیں خیال کرنا چاہیے تھا، یہ بے ہودگی ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا، ’بڑھاپے میں انکل کو جوانی کا جنون چڑھا ہے‘۔

مجموعی طور پر بھارتی صارفین نے ادت نارائن کی حرکت کو غلط اور ناپسندیدہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں صرف ادت نارائن ہی نہیں بلکہ وہ لڑکی بھی غلط تھی جس نے اسٹیج کے پاس جاکر انہیں گال پر بوسہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بالی ووڈ اداکارہ نے بوس و کنار کا سین 37 بار کیوں ری ٹیک کروایا؟
اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے جب ادت نارائن سے پوچھا تو انہوں نے وضاحت پیش کی کہ مداح دیوانے ہوتے ہیں، ہم نفیس لوگ ہیں، کچھ لوگ مداحوں کے پیار کا اسی طرح جواب دیتے ہیں۔













