بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات رک نہ سکے، وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ مستعفی

اتوار 9 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست منی پور کے وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ نے ریاست میں نسلی تشدد کے قریباً 2 سال بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے آج ہونے والی ملاقات کے بعد بی جے پی سے تعلق رکھنے والے این بیرین سنگھ نے اپنا استعفیٰ گورنر کو ارسال کیا جسے قبول کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی ریاست منی پور میں فسادات جاری، ’تاریخ میں کبھی ایسی صورتحال کا سامنا نہیں رہا‘

منی پور میں تشدد کے حوالے سے مسلسل اپوزیشن جماعتیں مرکز کی مودی حکومت اور ریاست کی بی جے پی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنارہی تھیں۔

این بیرین سنگھ نے اس سے پہلے 2024 کے آخر میں ریاست میں نسلی تشدد کے بارے میں ریاست کے عوام سے معافی مانگی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ پورا سال انتہائی خراب رہا۔

این بیرین‌ سنگھ ریاست میں پچھلے ڈیڑھ سال سے منی پور میں جاری تشدد کے باعث دباؤ کا سامنا کررہے تھے۔

این بیرین سنگھ نے ریاستی گورنر اجے کمار بھلا کو پیش کیے گئے اپنے استعفے میں گورنر سے منی پور کی یکجہتی کو برقرار رکھنے اور ریاست کی سیکیورٹی کے لیے مرکزی حکومت سے ضروری اقدامات کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے اپنے استعفے میں ریاست کے استحکام اور سیکیورٹی سے متعلق اہم مطالبات بھی مرکزی حکومت کے سامنے رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کی تاریخی اور ثقافتی یکجہتی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

این بیرین سنگھ کے استعفیٰ پر کانگریس کا ردعمل

کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ این بیرین سنگھ نے دیر سے استعفیٰ دیا۔

اُدت راج نے کہاکہ جب درست وقت پر ہم وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا مطالبہ کررہے تھے تب نہیں ہٹایا گیا، اب تو دونوں برادریوں کے درمیان ہمیشہ کے لیے دراڑ پیدا ہوگئی ہے۔

منی پور تشدد میں کتنے لوگ مارے گئے؟

مئی 2023 میں منی پور میں نسلی تشدد پھوٹنے کے بعد سے اب تک 250 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں منی پور میں 249 گرجا گھر نذر آتش، فسادات کے پیچھے کس کا ہاتھ ؟

واضح رہے کہ میانمار سے متصل 32 لاکھ کی آبادی پر مشتمل بھارتی ریاست منی پور کے کُوکی اور میتی قبائل کے درمیان نسلی فسادات ہورہے ہیں، جنہیں روکنے میں حکومت ناکام رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز