لوئر کوہستان، شاہراہ قراقرم پر خوفناک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

منگل 11 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

گلگت سے لاہور جانے والی  کار لوئر کوہستان کی تحصیل پٹن میں شاہراہِ قراقرم پر پٹن کے مقام پر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس سے گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہراہ قراقرم پر سفر کرنے والوں کو کون سے خطرات کا سامنا رہتا ہے؟

ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجد علی یوسفزئی کی ہدایات پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی پولیس اور شہریوں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پٹن منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حادثہ ہو جائے تو چندہ کر کے لاشیں منتقل کرتے ہیں’ شاہراہ قراقرم کا ہیرو عبدالقیوم’

ریسکیو 1122 کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ دورانِ سفر احتیاط برتیں اور شاہراہِ قراقرم پر محتاط ڈرائیونگ یقینی بنائیں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آپریشن کردیا، پھر کہا خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں‘، کراچی کے اسپتال میں بچے کے غائب ہونے کا عجیب واقعہ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ