ایلون مسک نے ٹوئٹر کے دفتر کی قیمتی اشیاء نیلامی کیلئے پیش کر دیں

جمعرات 19 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایلون مسک نے ٹوئٹر کے سان فرانسسکو کے دفتر کی 100 سے زائد نایاب اشیاء آن نیلامی کیلئے پیش کر دیں۔

گزشتہ سال ٹوئٹر کے مالک بننے کے بعد ایلون مسک نے پہلے سیکڑوں ملازمین کو فارغ کیا اس کے بعد دفتر میں موجود ملازمین کے لیے مفت کھانے کی سروس ختم کی اور اب ان کی جانب سے سان فرانسسکو کے دفتر کی پرانی اور قیمتی اشیا کی نیلامی کی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے مشہور پرندے والے لوگو کا مجسمہ 11 ہزار ڈالرز میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دفتر کی کافی میز، پرنٹنگ کا سامان ، صوفے، کچن کا سامان اور فرنیچر بھی نیلامی کے لیے پیش کیا گیاہے۔

گزشتہ سال نومبر میں ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے انتباہ جاری کی تھی کہ کمپنی مالی نقصان میں جارہی ہے،ہوسکتا ہے کہ ٹوئٹر بینک کرپٹ میں ہوجائے۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ ٹوئٹر پر سان فرانسسکو کے دفتر کا کرایہ نہ دینے پر مقدمہ کیا گیا ۔

ایلون مسک کی پریشانی میں اضافہ: دفتر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر ٹوئٹر کیخلاف مقدمہ

واضح رہے کہ حال ہی میں یہ رپورٹ بھی سامنے آئی کہ ایلون مسک دنیا کے پہلے ایسے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت میں 200 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔

نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 340 ارب ڈالرز تک پہنچی مگر 2022 کے اختتام پر وہ گھٹ کر 137 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ کمپنی کا سامان بیچنے سے ٹوئٹر کو فائدہ ہوگا تو ایسا سوچنا بے وقوفی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!