انڈیا کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی اٹیک کریں گے، عمر ایوب

پیر 28 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کہتے ہیں انڈیا کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ تم حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی اٹیک کریں گے، لیکن کٹھ پتلی حکومت کی تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ شہباز شریف کہتے ہیں تحقیقات کروائی جائے یہ تو ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے وہ ایک بزدل وزیراعظم ہیں۔

راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، شہباز شریف نے امریکا کے کہنے پر یوکرائن کو گولہ بارود فروخت کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے خود سندھ کا پانی فروخت کیا۔ بلوچستان کے حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں، ملک میں افراتفری کے حالات ہیں، ہمارے پاس زرِمبادلہ نہیں ہے، ساڑھے 5 سو ارب کا ایرانی پیٹرول اسمگل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: دھاندلی تحقیقات: عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیا

عمر ایوب نے کہا کہ جعفر ایکسپریس سانحہ انٹیلیجنس فیلیئر تھا، میں نے ایک دن میں 25 مقدمات میں ضمانتیں کروائی ہیں۔ کون سی قومی یکجہتی میرے اوپر مقدمات بنائے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی جارہی، ملاقات سے متعلق عدالتوں میں درخواستیں زیر سماعت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر 11 مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے دستاویزات فراہم کی گئیں، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بھی آج ملتوی کر دی گئی، وزیر آباد کیس کا بھی ازخود فیصلہ دیا گیا، وزیر آباد کیس میں عمران خان کی درخواست پر ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔

انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3 مئی تک ملتوی

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شیخ رشید اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہو کر حاضری لگائی۔

مزید پڑھیں: یاد رکھنا عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے، عمر ایوب کی بیوروکریسی کو دھمکیاں

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب، شیخ رشید اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے وکلا صفائی اور پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ تھانہ آر اے بازار میں اہم تنصیبات پر حملے، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں مجموعی طور پر 118 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی