بھارتی جنگی طیارے ’اڑتے تابوت‘ بن گئے، 550 سے زائد فضائی حادثات، 150پائلٹس ہلاک

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فضائیہ میں ہونے والے حادثات ناقص حفاظتی  معیار اور غیر پیشہ ورانہ آپریشنل تیاریوں کی واضح مثال ہے۔ 30 سال میں 550 سے زائد فضائی حادثات میں  سے 150 سے زائد بھارتی پائلٹ ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے ابھینندن کو کس کے کہنے پر چھوڑا؟ فواد چوہدری نے بھید کھول دیا

ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ میں روزمرہ حادثات میں ہلاک پائلٹس کی تعداد  کارگل جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں سے 30 گناہ زیادہ ہے۔ اب تک بھارتی فضائیہ کے  150سے زائد پائلٹس تربیتی مشقوں اور روزمرہ کی پروازوں میں ہلاک ہو چکے  ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کی ان ہلاکتوں کی بنیادی وجوہات میں انسانی غلطیاں، حادثات اور غیر معیاری تربیت شامل ہیں۔

2 اپریل 2025کو بھارتی فضائیہ کا جیگوار طیارہ رات کی تربیتی پرواز کے دوران جام نگر میں گر کر تباہ ہوگیا۔طیارے میں بھارتی فضائیہ کا پائلٹ لیفٹیننٹ سدھارتھ یادو اس حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام واقعہ:سابق گورنر مقبوضہ کشمیر نے مودی سے جوابدہی کا مطالبہ کر دیا

ذرائع کے مطابق مارچ 2025 میں ایک ہی دن میں بھارتی فضائیہ کے جیگوار سمیت  دو لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوئے۔

نومبر 2024ء میں بھی MiG-29 لڑاکا طیارہ آگرہ ،اتر پردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا،جب کہ جنوری 2023 میں مدھیا پردیش میں ایس یو تھرٹی اور میراج ٹو تھاؤزنڈ ٹکراکر تباہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق 8 دسمبر 2021 کو ہیلی کاپٹر کریش میں جنرل بپن راوت سمیت 13 افسران ہلاک ہوئے۔ بھارتی فضائیہ میں مگ ٹوئنٹی ون طیارے، ’وڈو میکر، فلائنگ کفن‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بی بی سی نے پہلگام واقعے پر بھارتی جھوٹ کا پردہ فاش کردیا

2019 میں پاکستان کی حدود میں مار گرایا جانے والا طیارہ مگ ٹوئنٹی ون بائسن تھا، جسے بھارتی پائلٹ  ابھی نندن اڑا رہا تھا۔

اس حوالے سے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثات بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیار پر سنگین سوالات ہیں۔ مودی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کا دفاعی نظام کھوکھلا ہو چکا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق مودی سرکار کے دفاع میں بہتری کے وعدے صرف زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی افغانستان اور طالبان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی، صوبے میں حکومت کی تبدیلی کی ذمے دار وہ خود ہے، پرویز خٹک

کرکٹ تاریخ میں کھیل کا انوکھا اختتام، آؤٹ قرار دیے گئے شاداب خان نے میچ کیسے جتوا دیا؟

‘ایسا کبھی نہیں دیکھا، آج جشن ہوگا’: انگلینڈ کیخلاف ہار کو جیت بنانے والے شاداب و حارث کے کمال پر کپتان شاہین آفریدی شاداں

کراچی: پاک فوج کے افسران بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: زیر حراست 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، پولیس ترجمان

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟