دنیا کے اہم ممالک کوشش میں ہیں کہ پاک بھارت تنازع آگے نہ بڑھے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ہفتہ 3 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے حملے کا خطرہ تاحال موجود ہے، لیکن دنیا کے اہم ممالک کوشش میں ہیں دونوں ممالک کے درمیان تنازع آگے نہ بڑھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی سفارتی ذرائع سے ایسی تجویز نہیں آئی کہ بھارت کو فیس سیونگ دی جائے، وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہاکہ تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کا محاذ آرائی کے لیے نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کی جانب سے پہلگام حملے کی تحقیقات کی پیشکش نہ کی جاتی تو دنیا سے جارحانہ بیانات آ سکتے تھے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ ہم دوست ممالک کے نمائندوں سے رابطے میں ہیں، بھارت اب پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف سمیت دیگر مالیاتی اداروں کے پاس جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہاکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جو کہا وہ خیال امریکی وزارت خارجہ کے بیانیے میں نظر نہیں آتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کو پتا ہے کہ اگر کچھ کرے گا تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا، ہم نے 2019 میں بھی بھارت کا طیارہ مار گرایا تھا، اور پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔

وزیر دفاع نے کہاکہ مودی کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا ہے، پاکستان کی پیشکش موجود ہے کہ 4 سے 5 ممالک مل کر پہلگام واقعہ کی تحقیقات کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کو شکست: آئی ایم ایف نے پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرنو جائزہ لینے کا مطالبہ مسترد کردیا

ایک اور سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت کے رافیل طیاروں نے پاکستان میں کارروائی کی کوشش کی، لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس کے بعد ابھی تک بھارت کی جانب سے کوئی حرکت نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز