پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے 4 افراد کو طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت جنگ کے دوران منفی پروپیگنڈا کرنے والے یوٹیوبرز کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ
این سی سی آئی اے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان، یوٹیوبر آفتاب اقبال، صنم جاوید اور فلک جاوید کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔
نوٹس میں چاروں افراد کو 5 جون بروز جمعرات کو لاہور آفس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان اور آفتاب اقبال سمیت چاروں افراد کے خلاف 27 مئی کو انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ’ان جعلی نیوز چینلز کو نہ دیکھیں‘، انڈین یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بھارتی میڈیا کا پردہ چاک کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی سی آئی اے نے بتایا ہے کہ ان چاروں نے افراد نے پاکستان بھارت جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔