سیرت فیسٹیول: معاشرے کو انتہا پسندی سے نکالنے کے لیے رحمت للعالمین اتھارٹی کا کردار اہم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

بدھ 14 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشرے کو انتہا پسندی اور دہشتگردی کی گرداب سے نکالنے کے لیے رحمت للعالمین اتھارٹی کا کردار اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیرت فیسٹیول: مقررین کا سوشل میڈیا کے منفی رجحانات اور فیک نیوز پر اظہارِ تشویش

قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے زیر اہتمام تیسرے سالانہ انٹرنیشنل سیرت فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کا بڑھتا رجحان تشویش ناک ہے جس کے تدارک میں اتھارٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔

اس موقعے پر چیئرمین اتھارٹی ڈاکٹر خورشید ندیم نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں آئندہ 10 سے 15 برس میں پاکستان کی اسلامی اور نظریاتی اساس سے جڑا معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیے:  تیسرا بین الاقوامی سیرت فیسٹیول 12 سے 14 اکتوبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا

3 روزہ فیسٹیول میں کتابوں کی نمائش، سیرت ایگزیبیشن اور یوتھ کنونشن کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما، جامعات کے اسکالرز اور راولپنڈی اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp