پنجاب اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔

 پنجاب اسمبلی میں وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف قرارداد پیش کی، جو کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت، مذمتی قرارداد منظور

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے شمالی و وسطی علاقوں پر درجنوں حملے کیے گئے، ایوان ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، جن میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ان حملوں میں ایران کے اہم جوہری اور عسکری مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایوان کو بتایا گیا کہ ان حملوں میں ایرانی افواج کے اعلیٰ افسران، جن میں میجر جنرل محمد باقری، میجر حسین سلامی اور چھ جوہری سائنسدان شامل تھے، شہید ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر پانچ افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں کتنے پاکستانی زائرین موجود ہیں؟ دفتر خارجہ نے بتادیا

قرارداد کے مطابق اسرائیل خطے میں اپنی بربریت جاری رکھے ہوئے ہے اور مسلسل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ قرارداد میں اس امر پر زور دیا گیا کہ مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم، بچوں اور خواتین کی شہادتوں کی المناک داستانیں دنیا کے سامنے ہیں۔

متن میں کہا گیا کہ اسرائیل کا حالیہ اقدام عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے اور دنیا کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ دنیا جس طرح پاک بھارت کشیدگی کے دوران ثالثی کردار ادا کرتی رہی ہے، اسی طرح اسرائیل کو بھی روکنے کے لیے مؤثر اقدام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی باحفاظت واپسی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

قرارداد میں او آئی سی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری اجلاس طلب کریں اور سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی دہشت گردی کو روکا جائے۔

پنجاب اسمبلی نے ایرانی افواج اور عام شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمین میں توانائی کا خزانہ: کیا جیو تھرمل انرجی دنیا کی توانائی کا مستقبل بن سکتی ہے؟

فٹبالرز کو ڈیمنشیا اور دیگر دماغی امراض کے خدشات کیوں رہتے ہیں؟ بچاؤ کا حل سامنے آگیا

گوگل میپ کی ایک غلطی اور تاجر علی جمیل کے سفرِ آخرت کی کہانی

ریاستی اداروں کے خلاف الزامات کا کیس: سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں