علی ترین کی پی ایس ایل پر کڑی تنقید، ’اب جشن نہیں، جوابدہی کی ضرورت ہے‘

جمعہ 4 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل کے حالیہ سیزن کے بعد علی ترین نے لیگ کے انتظامی و تجارتی پہلوؤں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کامیابی کے شادیانے بجانے کی کوئی گنجائش نہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے ایک پوسٹ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی مسلسل کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں کچھ نیا کیوں نہیں ہورہا؟ علی ترین نے پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے

پی ایس ایل کی اسی پوسٹ کے جواب میں ملتان سلطانز ٹیم کے مالک علی ترین نے تعریف یا سراہے جانے کے اس عمل کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے طنزیہ انداز میں استفسار کرتے ہوئے لکھا کہ تعریف، سنجیدہ ہیں آپ۔

’ایک جانب ٹی وی ناظرین کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، تو دوسری طرف اسٹیڈیمز کی خالی نشستیں شائقین کی دلچسپی میں مسلسل کمی کا ثبوت ہیں۔‘

علی ترین کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کی مقبولیت کا گراف بھی نیچے جا رہا ہے، جس سے لیگ کی مارکیٹنگ اور مداحوں سے رابطے کی حکمت عملی پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں بڑا نقصان، کیا علی ترین ملتان سلطانز کی ملکیت چھوڑ رہے ہیں؟

علی ترین نے لیگ کے ڈرافٹ سسٹم کو بھی ہدفِ تنقید بناتے ہوئے اسے ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا اور ٹیموں کے داخلی نظم و نسق کو ’انتہائی بدنظمی کا شکار‘ کہا۔

علی ترین کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں پی ایس ایل کے منتظمین کو خود کو داد دینے کے بجائے شفاف تجزیے اور اصلاحی اقدامات کی طرف توجہ دینی چاہیے۔’اب فتح کے جشن کی نہیں، جوابدہی کی ضرورت ہے، شائقین سب دیکھ رہے ہیں، اور خاموش نہیں رہیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟