یورپی یونین کا پاکستان کے لیے کاروباری ماحول میں اصلاحات کے لیے 20 ملین یوروز کے گرانٹ کا اعلان

جمعرات 10 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو (تقریباً 62 کروڑ روپے) کا گرانٹ معاہدہ طے پایا ہے جس کا مقصد ملک میں کارپوریٹ گورننس کو بہتر بنانا اور کاروباری ماحول کو ترقی دینا ہے۔ معاہدے پر دستخط یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیوانکا اور اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کیے۔

یہ مالی معاونت یورپی یونین کے ‘ملٹی اینوئل انڈیکیٹو پروگرام 2021–2027’ کے تحت دی جا رہی ہے جو خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی، خواتین کی قیادت میں کام کرنے والے اداروں اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کی ماحولیاتی بہتری کی جانب منتقلی کو فروغ دے گی۔

یہ بھی پڑھیے:  تخفیف اسلحہ پر پاک یورپی یونین گول میز کانفرنس کا انعقاد

پروگرام میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے متعلق قانونی اصلاحات، سپلائی چین کی بہتری اور برآمدی مصنوعات میں تنوع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ شراکت یوروپین کی ‘گلوبل گیٹ وے’، جی ایس پی پلس اور  ‘گرین ڈیل’ پالیسیوں کے تحت کی جا رہی ہے تاکہ پاکستان میں روزگار، مستحکم منڈیوں اور پائیدار سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاونت حکومت کے ‘اُڑان پاکستان’ پروگرام کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے جو نجی شعبے کو بااختیار بنانے اور سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے لیے اصلاحات پر زور دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسکلز ڈیولپمنٹ انیشیٹو: یورپی یونین نے یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

یورپی سفیر ڈاکٹر رینا کیوانکا نے کہا کہ یہ گرانٹ ایک مضبوط اور مقابلہ جاتی پاکستانی معیشت کی تشکیل کے لیے یورپی یونین کے عزم کی عکاسی ہے۔ انہوں نے خواتین کی قیادت میں کاروبار اور عوامی و نجی شعبہ جاتی شراکت داریوں کو مستقبل کی پائیدار ترقی کے لیے اہم ستون قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟