13 سالہ پی ٹی آئی حکومت ناکام، کرپشن کی انتہا ہوچکی، میاں افتخار حسین

ہفتہ 12 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں حکومت کر رہی ہے مگر اس نے اب تک کوئی قابل ذکر اور ڈھنگ کا کام نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خانزیب قاتلانہ حملے میں جاں بحق

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعلیٰ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ پیش کردہ بجٹ ناکامی کی بدترین مثال ہے جس میں عوامی فلاح و بہبود کا کوئی منصوبہ شامل نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صوبے میں 550 ارب روپے کی کرپشن ہوچکی ہے مگر کوئی احتساب نہیں ہو رہا۔

میاں افتخار نے این ایف سی ایوارڈ پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ صوبے کو اس کا آئینی حق کیوں نہیں دیا جا رہا؟ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اس حوالے سے کوئی سنجیدہ اقدام اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی اندرونی خلفشار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اپنے داخلی اختلافات کے باعث ڈیلیور نہیں کر پا رہی۔

مزید پڑھیے: عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکا، ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، وزیراعظم سے ملاقات

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اقدامات میں بھی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، عوامی مسائل جوں کے توں ہیں اور کوئی ریلیف نظر نہیں آ رہا۔ مکمل انٹریو دیکھیے ابوبکر کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمیریٹس 2026 میں بھی سب سے بہترین ایئرلائن بن گئی

پاکستان کی توانائی سلامتی کے لیے اہم پیشرفت، وائٹ آئل پائپ لائن منصوبہ منظور

مامیا شاہ جعفر اور ارسلان بٹ میں سمجھوتہ، تنازعے کے بعد اچانک صلح کیسے ہوئی؟

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی

افغانستان سے ابھرنے والے دہشتگردی کے خطرات پر پاکستان اور روس میں اہم مشاورت

ویڈیو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا