منفرد مارکنگز والے پاک فضائیہ کے طیارے رائل انٹرنیشنل ایئر شو میں دھاک بٹھانے پہنچ گئے

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے، منفرد مارکنگز کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 طیارے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (ریاٹ) 2025 میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے۔

آر اے ایف فیئر فورڈ کے رن وے پر جب پاکستانی طیارے اترے تو دیکھنے والوں کی نظریں ان کے شاندار رنگوں اور ڈیزائنز پر جم گئیں۔ نمبر 8 اسکواڈرن کے دو جے ایف 17 تھنڈر، نمبر 6 اسکواڈرن کا سی 130 ہرکولیس، اور لاجسٹک سپورٹ کے لیے آئے آئی ایل 78 طیارے نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔

سی 130 طیارے کے اگلے حصے پر نہایت دلکش انداز میں ایک بلند پرواز شاہین کی پینٹنگ کی گئی ہے، جبکہ دم پر پاک فضائیہ کے مختلف جنگی طیاروں اور ڈرونز کی شبیہیں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ یہ طیارہ ریاٹ 2025 کے لیے سب سے پہلے پہنچنے والے طیاروں میں سے تھا۔

جے ایف 17 تھنڈر پر بنائی گئی خصوصی مارکنگز نے بھی ایوی ایشن حلقوں میں دھوم مچا دی ہے۔ شو کے منتظمین اور شائقین ان شاہکار طیاروں کو قریب سے دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

یاد رہے کہ ریاٹ دنیا کا سب سے بڑا ملٹری ایوی ایشن ایئر شو ہے، جس کا باضابطہ آغاز 18 جولائی سے ہوگا، تاہم طیاروں کی آمد کا سلسلہ آج سے ہی شروع ہو چکا ہے۔

ایوی ایشن کے شوقین افراد اب پاک فضائیہ کے ان فن پاروں کے منتظر ہیں، جو نہ صرف پاکستان کی فضائی مہارت کا مظاہرہ کریں گے بلکہ قومی وقار کی بلندی کا پیغام بھی دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کی مؤثر تفتیش، 2 اہم قتل کیسز میں ملزمان کو سزائے موت

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

تیستا ندی منصوبے کے لیے بنگلہ دیش کا چین سے رابطہ، پانی کا تنازع اب بھارت کے لیے بڑا سیکیورٹی چیلنج بن گیا

حجاج کی سہولت کے لیے جدید روڈ کولنگ منصوبہ، سفر مزید آرام دہ بنانے لیے مثالی اقدامات

’تھری ایڈیٹس‘ سے ’نن بن‘ تک، وجے کی یادگار اداکاری دوبارہ توجہ کا مرکز

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا