تھائی لینڈ میں ایک دل کو چھو لینے والا منظر دنیا بھر کے ناظرین کو حیران اور مسرور کر گیا جہاں ایک ہتھنی نے ایک نغمے پر ایسی محبت بھرے ردعمل دیا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ: دیوہیکل ہاتھی کا سپر اسٹور پر دھاوا، کیک انڈے کھا کر چلتا بنا
یہ منظر ہے ’سیو ایلیفینٹ فاؤنڈیشن‘ کی بانی لیک چائلرٹ کا جو نرمی سے اپنی پیاری ہتھنی ’فا مائی‘ کے قریب گیت گا رہی تھیں۔ جیسے ہی ان کی آواز فضا میں بکھرتی ہے فا مائی نے اپنے لمبی، وزنی سونڈ کو چائلرٹ کے گرد نرمی سے لپیٹ لیا اور پھر انہیں گانا مکمل ہونے سے پہلے جانے ہی نہیں دیا۔
لیک چائلرٹ کہتی ہیں کہ دوپہر کے وقت سب ہاتھی درختوں کے سائے تلے آرام کرتے ہیں اور یہ میرے لیے ان کے ساتھ سکون کے لمحات گزارنے کا وقت ہوتا ہے۔
مزید پڑھیے: ملائیشیا: بچے کو ٹکر مارنے پر ہاتھیوں کا شدید انتقام، کارسواروں کے ساتھ کیا ہوا؟
فا مائی کو خاص طور پر چائلرٹ کا گانا اتنا پسند ہے کہ جب وہ خوش ہوتی ہے تو چائلرٹ کو جانے نہیں دیتی اور وہ چاہتی ہے کہ گانا آخر تک چلے۔
View this post on Instagram
چائلرٹ نے کہا کہ گانا صرف ہاتھیوں کو خوشی نہیں دیتا بلکہ ان کے دلوں کو نرم بھی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: سری لنکا میں ہاتھی تیزی سے مرنے لگے، سبب کیا ہے؟
وہ منظر صرف ایک انسان اور جانور کے درمیان تعلق کی عکاسی ہی نہیں کرتا بلکہ محبت، موسیقی، اور خلوص کا اثر ہاتھیوں پر بھی ہوتا ہے۔














